مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں ملک گیر سطح پر شرپسندوں اور غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف عوامی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام شہروں میں عوام نے گذشتہ دنوں ملک میں نہتے عوام اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
سب سے بڑی اور مرکزی ریلی تہران کے آزادی اسکوائر سے نکالی جارہی ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔
تہران
کرج میں غیرملکی ایجنٹوں کے خلاف عوامی احتجاج مظاہرہ
شرکاء ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ رہبر معظم اور انقلاب اسلامی کی حمایت میں نعرے لگائے جارہے ہیں۔
قم میں فتنہ گروں کے خلاف عوامی احتجاج
ریلی کے شرکاء امریکہ اور صہیونی حکومت کی سازشوں کی مذمت اور ملک کے اندر دشمن کے کارندوں کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
قزوین میں بھی عوامی اجتماع، فتنہ گروں سے اظہار بیزاری
ورامین میں عوامی اجتماع
گرگان میں فتنہ گروں کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ
تہران کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی مختلف شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ ایران میں گذشتہ دنوں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو شرپسند عناصر نے تشدد کا رخ دیا اور تہران سمیت مختلف شہروں میں عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا۔
رہبر معظم سمیت ایرانی پرتشدد واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کو ملوث قرار دیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا گرفتار ملزمان کے خلاف فوری عدالتی کارروائی شروع کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔



آپ کا تبصرہ